مینگلور 5 ؍ اکتوبر (ایس او نیوز) سولیا کے سبرامنیا - جالسور اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آئے ایک المناک حادثہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے اسکوٹر پر سوار بھائی اور بہن ہلاک ہوگئے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے بھائی بہن کی شناخت نشانت اور موکشا کے طور پر کی گئی ہے ۔ نشانت جونیر کالج کا طالب علم تھا جو اپنی پانچویں جماعت میں زیر تعلیم اپنی بہن موکشا کو اسکوٹر پر بٹھا کر کسی کام سے جا رہا تھا ۔ ایلیمالے اور جیبالے نامی مقام پر ایک تیز رفتار ماروتی کار نے اس کی اسکوٹر کو ٹکر ماری جس میں دونوں بھائی بہن شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سولیا کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا ۔ نشانت نے اسپتال پہنچنے سے دم توڑ دیا جبکہ موکشا کو بہتر علاج کے لئے منگلورو لے جانے کی کوشش کی گئی مگر اس نے بھی راستے میں ہی دم توڑ دیا۔